
مشہور زمانہ ترک سیریز ارطغرل غازی کے دوسرے سیزن میں ارطغرل کے ماموں ‘کورکوت بے’ کا کردار کرنیوالے اداکار حسین اوزے انتقال کرگئے۔
ارطغرل غازی ہدایتکار اور پروڈیوسر مہمت بوزداگ نے حسین اوزے کے انتقال پر انسٹاگرام پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔

مہمت نے اپنی پوسٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بہت ہی بہترین اداکار دنیا سے چلے گئے ہیں۔
ڈرامے میں ارطغرل کے ماموں کا کردار کرنے والے حسین اوزے نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔