ڈیرہ اسماعیل خان
دودھ مافیا آزاد ، من مانے ریٹ مقرر محکمہ فوڈ دودھ مافیا پر گرفت نہ ڈال سکا۔
دودھ مافیا سرکاری ریٹ ماننے سے انکاری ۔ہر دودھ فروش نے اپنے من مانے نرخ مقرر کرکے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا محکمہ فوڈ کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان شہر و مضافات میں دودھ 100 روپے سے 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ دودھ کا سرکاری ریٹ 90 روپے فی کلو ہے دودھ مافیا کے من مانے نرخوں کے خلاف محکمہ فوڈ کی کاروائیاں نہ ہونا سوالیہ نشان بن گیا ہے
کارٹونسٹ:ابوشان