police arrest accused

سٹی اور کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت،ملزمان گرفتار،منشایات برآمد

سٹی اور کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت،ملزمان سے 890 گرام ہیروئین،690 گرام چرس،410 گرام آئیس معہ منشیات فروختگی کی رقم مبلغ 8470 روپے برآمد،04 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی اسلم خان اور ایس ایچ او کینٹ سردار عظیم خان وزیر نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی عمل میں لائی ہے۔


ایس ایچ او سٹی اسلم خان نے بدوران ڈیوٹی کاروائی کرتے ہوئے مختلف ملزمان سے مجموعی طور پر 890 گرام ہیروئین،690 گرام چرس، معہ منشیات فروختگی کی رقم مبلغ 8470 روپے برآمد کر کے 03 ملزمان کو کو برموقع گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور ان کے خلاف خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسی طرح ایس ایچ او کینٹ سردار عظیم خان وزیر نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدوران ڈیوٹی ملزم کے قبضہ سے 410 گرام آئیس برآمد کر کے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں