فاسٹ بولر حارث رؤف کا شاندار کیچ، آسٹریلوی کمنٹیٹر بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

اسپورٹس نیوز:( ڈیلی اعتدال) بی بی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندارپرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میلبرن اسٹارز اور میلبرن رینگیڈز کے میچ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور احمد دانیال نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی۔

حارث رؤف نے انتہائی مشکل کیچ پکڑ کر اپنی فیلڈنگ پر خوب داد وصول کی۔ آسٹریلوی کمیٹیٹر بھی حیران رہ گئے۔تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔

حارث نے اوکونل کی گیند پر ایرون فنچ کے بلند شاٹ کوبانڈری لائن پر کیچ کیا، انتہائی اونچا کیچ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھوکر باؤنڈری لائن کے دوسری طرف چلے گئے۔تاہم باؤنڈری لائن سے باہر جانے سے قبل ہی انہوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو ہوا میں اچھال دیا تھا اور توازن صحیح کرکے فوراً باؤنڈری لائن کے اندر آکر گیند کو دوبارہ کیچ کرلیا۔

اپنے پہلے بی بی ایل ایڈیشن میں صرف 10 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرکے دنیائے کرکٹ میں دھوم مچانے والے حارث راؤف کا یہ کیچ پکڑتے ہوئے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں