سعودی عرب: ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم

ریاض:(ڈیلی اعتدال) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی باعث سعودی حکام نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اب ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق 10روز سے کم وقفے پر عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا،یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا،کورونا وائرس کا پہلے والا ماحول بحال نہیں ہوگا- اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا مثبت کیسز ان لوگوں میں رپورٹ ہو رہے ہیں جن افراد نے ابھی تک کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں یا بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں