5

خوبرو اداکارہ حبا بخاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

ڈیلی اعتدال: ( شوبز ) پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی خوبرو فنکار جوڑی، اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کی بھی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

تفصیل کے مطابق اداکارہ حبا بخاری کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی چند خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ سرسوں کے رنگ کی خوبصورت فراک اور پھولوں کا زیور پہنے نظر آ رہی ہیں۔

حبا بخاری کی جانب سے اس تصویر کے کیپشن میں صرف ’ہیلو ‘ لکھا گیا ہے۔ان تصویروں سے متعلق ان کے مداحوں کا ماننا تھا کہ یہ اُن کے کسی نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں ہو سکتی ہیں لہٰذا اب حبا بخاری کی جانب سے خود اپنی مایوں اور جَلد شادی ہونے سے متعلق تصدیق کی گئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CYVy1hDPU4Y/?utm_medium=copy_link

دوسری جانب حبا بخاری کے دوست سے جلد ہی سیئاں بننے والے ابھرتے ہوئے اداکار آریز احمد کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر حبا بخاری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

اداکار آریز کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر اُن کی مہندی کی رسم سے لی گئی ہے جس میں جلد ہی ایک ہونے والی یہ خوبصورت فنکار جوڑی چہرے پر ابٹن اور ہاتھوں میں مہندی لگائے بیٹھی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں