اسلام آباد:(ڈیلی اعتدال) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے پانچویں جماعت کی طالبہ ربیکا شہباز کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے اسے ایک گھنٹے کے لیے اسلام آباد کا اعزازی اسسٹنٹ کمشنر مقرر کیا۔
تفصیلات کے مطابق روڈ اسکول پراجیکٹ لوہی بھیر کی 5ویں جماعت کی طالبہ ربیکا شہباز کو بدھ کے روز 12 بجے ایک گھنٹے کے لیے اسلام آباد کا اعزازی اسسٹنٹ کمشنر مقرر کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے یہ فیصلہ 10 سالہ ربیکا شہباز کے سی ایس ایس آفیسر بننے کے خواب کے اظہار کے بعد کیا۔
ڈیلی اعتدال کے مطابق ربیکا شہباز نے اس دوران وفاقی دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا ۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ڈی سی اسلام آباد کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس سے طلبہ کو واقعی حوصلہ ملے گا کہ وہ پڑھائی کبھی نہ چھوڑے اور اپنے خواب پورے کرے۔