ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر آ گئی

فیصل آباد:( ڈیلی اعتدال) ضلع فیصل آباد میں کورونا ویکسینیشن کا تناسب کم ہونے پر ایک ہفتہ میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوسفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل آباد کے ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے واضح کیا کہ فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے اب تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں سے کہا کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لئے ویکسین لگوائیں تاکہ ان کی صحت کا تحفظ یقینی ہوسکے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد میں اب تک 58 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاﺅ تیزی سے جاری ہے: اسد عمر

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز بڑھ رہے ہے ۔

این سی او سی نے شہریوں کو کورونا کی جلد سے جلد ویکسین لگوانے کی ہ ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں