ٹھٹھہ: اے ایس آئی نے تھانے میں خودکشی کر لی

ٹھٹھہ (ڈیلی اعتدال) صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں افسوس ناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی کی شناخت علی گل چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے جو گھارو تھانے میں تعینات تھا۔

اس واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی گل نے تھانے میں ہی اپنی سرکاری رائفل سے خود پر تین فائر کیے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی علی گل کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہسپتال حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلکار کی لاش اہل خانہ کے حوالے کردی ہے۔

خیال رہے گزشتہ سال کراچی میں بھی طارق نامی اے ایس آئی نے مبینہ خودکشی کر لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں