مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہیں: مفتی تقی عثمانی

کراچی:( ڈیلی اعتدال) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت جامعہ دارالعلوم کراچی میں صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں خدمات مدارس دینیہ کنونشن منعقد ہوا۔

اس موقع پر صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف ہونی والی سازشوں کا ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے، ان شاءاللہ نصرت الہیٰ ہمارے ساتھ شامل ہوگی اور الحمدللہ ایسے آثار ہیں کہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ھمکنار ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ طارق روڈ پر چالیس سال سے قائم مدینہ مسجد کو گرانے کا فیصلہ جو دیا گیا،یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے ہر مسلمان کا دل رنجیدہ ہوا ہے،اس فیصلے میں بعض قانونی نکات کا لحاظ نہیں کیا گیا،اس طرح کے دس فیصلے آجائیں ہماری قوم تسلیم نہیں کرے گی۔

مدینہ مسجد

مدینہ مسجد طارق روڈ کے بارے میں فیصلہ پر تحفظات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ اس فیصلے کو برداشت کرلیا تو نجانے یہ سلسلہ کہاں تک جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے مسجد کو گرانے کا حکم دیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں