Dr Shakeeb ullah 4

ڈاکٹر شکیب اللہ گومل فیکلٹی اف ویٹرنری اینمل سائسنزکے ڈین مقرر

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈاکٹر شکیب اللہ کو تین سال کے لیے گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کا ڈین مقرر کر دیا گیا۔

ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ہ کے سیکرٹری نے خیبر پختونخواہ ترمیمی ایکٹ 2012 کے تحت وزیر اعلی محمود خان کی سفارش اور گورنر چانسلر مشتاق غنی کے احکامات پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ڈاکٹر شکیب اللہ اس وقت گومل یونیورسٹی کے قائد اعظم کیمپس میں بطور کوارڈینیٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ گومل یونیورسٹی کے لیگل سیل کے انچارج بھی ہیں ۔

ڈاکٹر شکیب اللہ گومل ویٹرنری کالج اینڈ اینیمل سائنسز میں ایک سینئر ٹیچرز کے طور پر کام بھی سر انجام دے رہے ہیں ۔ ان کی کاوشوں سے آج گومل ویٹرنری کالج اینڈ اینیمل سائنسز کا شمار ملک کے اعلیٰ اداروں میں ہوتا ہے اور یہاں پر صوبہ خیبر پختونخواہ سمیت پنجاب ،سندھ ،ضم شدہ علاقوں اور ملک بھر سے طلبہ تعلیم کے حصول کے لئے آتے ہیں اور اسوقت بھی ہزاروں طلبہ یہاں زیر تعلیم ہیں ۔

ڈاکٹر شکیب اللہ کی کی کاوشوں سے گومل ویٹرنری کالج اینڈ اینیمل سائنسزکا شمار گومل یونیورسٹی کے کامیاب ترین ڈیپارٹمنٹس میں ہوتا ہے اور گومل یونیورسٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا یہ ادارہ ریونیو کے حصول میں اپنا پھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ اور مالی مشکلات کا شکار گومل یونیورسٹی کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے میں اس شعبہ کا کلیدی کردار ہے ۔ڈاکٹر شکیب اللہ اس وقت گومل یونیورسٹی میں واحد سینئر ڈین ہیں جن کو تقرر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں