file Photo

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ کا دانیہ شاہ کیخلاف سائبر کرائم میں مقدمہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ اور ان کی والدہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بشریٰ اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ اور ان کی والدہ کے خلاف درخواست جمع کرانے جارہی ہیں۔

اپنی اس ٹوئٹ میں انھوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ کس کے لیے لکھا گیا ہے اور کون ایسا کر رہا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں امکان ظاہر کیا تھا کہ عامر لیاقت کی پہلی بیوی کی مخاطب دانیہ شاہ ہیں۔

خیال رہے کہ عامر کی لیاقت نے تیسری شادی 18 سالہ دانیہ شاہ سے کی تھی اور چند دنوں بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے اور سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی ایک انتہائی نازیبا ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

جس کے چند روز بعد ہی عامر لیاقت اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا یہ ویڈیو کس نے وائرل کی تھی۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے پہلی شادی بشریٰ اقبال سے کی تھی جو 20 سال سے زائد عرصے تک چلی اور پھر طلاق ہوگئی۔ دوسری شادی طوبیٰ انور سے کی۔ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرنے پر طوبیٰ انور نے بھی خلع لے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں