55

ٹانک میں پولیو ڈیوٹی پر معمور دو پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

ٹانک( بیورورپورٹ )ٹانک میں گاوں کوٹ اعظم کے قریب پولیو کمپین پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار نثار اور پیر رحمن نامی شہیدہو گئے ہیں ،واقعہ منگل کے روز تھانہ گومل کے علاقہ کچرا گرہ میں پیش آیا ۔


پولیس آفیشل کے مطابق منگل کے روز تھانہ گومل کی حدود کچرا گرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور ٹانک پولیس کے کنسٹیبلان نثار اور پیررحمان شہید ہوگئے تھے جنکی نمازجنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ڈی پی او آفس ٹانک میں ادا کردی گئ۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹانک وقار احمد کے ساتھ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری علاقے میں پہنچ گئی۔ فورسز نے جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کے بیانات لے کر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش adobe acrobat dc cracklemeشروع کر دی ہے۔

نماز جنازہ میں کمشنر ڈی آئی خان عامر آفاق، آر پی او ڈی آئی خان شوکت عباس، ڈی پی او ٹانک وقار احمد، ڈی سی ٹانک حمیداللہ خٹک اور ڈی او ایف سی سرمست خان سمیت سیکیورٹی فورسز و دیگر اداروں کے افسران، تحصیل مئیر ٹانک صدام خان بھٹنی، میڈیا کے نمائندوں اور ٹانک پولیس کے جوانوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تمام افسران نے شہداء کی میتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور انکو سلامی پیش کی جبکہ ٹانک پولیس کے چاک وچوبند licence malwarebytes premium trial 2019دستہ نے بھی میتوں کو سلامی پیش کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی، ملک خداداد پاکستان میں دیرپا امن کے قیام اور پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور آخر میں افسران کیجانب سے شہداء کے ورثاء کیساتھ مالی تعاون کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296