علی امین گنڈہ پور سرکاری نوکریاں پیسوں پر بیچ رہا ہے ، سمیع اللہ علی زئی کا الزام

علی امین گنڈہ پور سرکاری نوکریاں پیسوں پر بیچ رہا ہے ، سمیع اللہ علی زئی کا الزام

ڈیرہ اسماعیل خان( ابوالمعظم ترابی)پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر علی امین کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ڈیرہ میں ترقیاتی منصوبوں میں موجود نقائص اور بدعنوانیوں پر نیب،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سے رجوع کریں گے۔ان خیالات کا اظہار جمیعت علمائے اسلام کے رہ نما سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علی زئی نے مقامی ریستوران میں نیوز کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین نے بد عنوانیوں پر میرے سوال کا جواب دینے کے بجائے حسب روایت مجھ پر،مولانا فضل الرحمان اور جمیعت علمائے اسلام پر الزامات کی بوچھار کر دی۔اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اسی لہجے میں مقابلہ کریں گے۔جس لہجے میں حملہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ذاتی حملے نہیں کریں گے البتہ سیاسی میدان میں بالکل نہیں چھوڑیں گے۔ڈیرہ کی ترقی مفتی محمود مرحوم،مولانا فضل الرحمان اور میرے چچا مرحوم لطیف اللہ علی زئی کی مرہون منت ہے۔اہم اور عظیم منصوبے مفتی محمود اور مولانا فضل الرحمان کی عنایت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین جن ایک سو گھوڑوں کا دعوی کرتا ہے وہ ٹی ایم اے کے ہیں۔ان کا چارہ اور سنبھالنےوالے ملازمین بھی ٹی ایم اے کے فراہم کردہ ہیں۔ان کے والد کے پاس وسائل تھے نہ ہی علی امین کے پاس ہیں۔وہ تو اپنے گھر کی دیوار تعمیر نہیں کر سکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے ہونے کے دعوے دار علی امین بتائیں کہ ان کے والد اور بھائی کلاچی سے کیوں نہیں جیتے۔وہ خود کلاچی کے بجائے ڈیرہ میں سیاست کیوں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلاچی کا کلچر ڈیرہ میں نہیں آنے دیں گے۔dllkit pro keygen آئندہ الیکشن میں جمیعت کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں