ریسکیو اہلکار سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں 53

سیلاب میں پھنسے 410 افراد کو نکال لیا گیا، ریسکیو ترجمان اعزاز محمود

ڈیرہ اسماعیل خان: اتوار 21 اگست 2022
مصطفی مغل
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے گزشتہ چار دنوں میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے سیلاب میں پھنسے 410 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔


ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کی پانچ ٹیموں نے ڈی آئی خان ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن کیا جن میں تحصیل پروا اور گاؤں جھوک ماچھی، بھڑکی اور جھوک جھنڈیر، تحصیل درابن کے گاؤں،کوٹ ولیداد، کہاوڑ۔ تحصیل کلاچی، تحصیل ڈی آئی خان کی dllkit pro crackکوٹ اٹل شریف ہیں۔

ریسکیو اہلکار سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں


ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے 410 افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور پانی نکالنے کے عمل کے ذریعے ریسکیو ٹیمیں شہری علاقوں میں گھروں، گلیوں سے سیلابی پانی نکال رہی ہیں۔


دریں اثناء تحصیل درابن کے گاؤں کہاور میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے دوران حاملہ خاتون نے بحفاظت بچے کو جنم دیا۔ ریسکیو 1122 کے کارکنوں نے بچے کے کان میں اذان بھی دی۔ بعد ازاں ماں اور بچے دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ختمkms activator office

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296