پشتون ثقافت

پشتون ثقافت

تحریر:سعد الدین سعد

پشتو زبان برصغیر میں بولی جانی والی قدیم ترین زبانوں میں سے ایک ہے اور اسے بولنے والوں کی ثقافت کو پشتون ثقافت کہا جاتا ہے پشتون ثقافت اپنے سے وابستہ لوگوں کیلئے تمام تر دلچسپی و دلجوئی کا سامان لئے ہوئے ہے۔

شاعری ،ادب اور موسیقی اس کی ثقافت کا لازم و ملزوم حصہ ہیں۔ امن کی خواہش رکھنے والے لوگ ہیں لیکن دشمنی پالنے کے ساتھ ساتھ ان کی اینٹ سے اینٹ بجانا بھی یہ بخوبی جانتے ہیں ۔

مہمان نوازی پشتون قوم کے نام سے جڑا ایک لفظ ہے جس کا بھرم رکھنے کیلئے جان کے نذرانے تو پیش کئے گئے لیکن بھرم کو ٹوٹنے نہیں دیا گیا۔

پہاڑوں میں رہنے کے عادی اور سخت جان رکھنے والے شاہین نما پشتون کسی بھی مشکل صورتحال سے نبٹتے ہوئے پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی اسی خوبی جو خامی بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔

آج پشتون ثقافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اعتدال نیوز کی ٹیم کی جانب سے تمام پشتون بھائیوں کو یہ دن مبارک ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں