ٹانک :تاجر کو قتل کر کے 25لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

ٹانک :تاجر کو قتل کر کے 25لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

ٹانک(بیورورپورٹ) بھرے بازار ڈکیتی ڈاکو تاجر کو قتل کرکے 25 لاکھ لے اڑے۔

ڈکیتی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تاجر 25 لاکھ روپے کی رقم ایک نجی بینک میں جمع کرانے جارہا تھا کہ پیچھے سے مسلح شخص نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں اکرام نامی تاجر موقع پر دم توڑ گیا.

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ دوسری جانب تاجر اتحاد نے واقعہ کے خلاف شدید غم و غصّے کا اظہار کیا.

تاجر اتحاد کا کہنا تھا کہ پولیس تاجر برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں پولیس سے فوری مجرمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں