مکہ مکرمہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی جبکہ کپتان بابراعظم نے مسجد نبویؐ حاضری کی تصویر شیئر کردی۔
بابراعظم نے ٹوئٹر پر مسجد نبویؐ پر حاضری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک نعتیہ مصرع ’’بعد از خدا بزرگ توئی۔۔۔ قصہ مختصر‘‘ بھی تحریر کرکے آقائے دو جہاںؐ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
بعد از خدا بزرگ توئی
قصہ مختصرـ pic.twitter.com/n1dSdLKF0I— Babar Azam (@babarazam258) March 30, 2023
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث روف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ احرام پہنے ہوئے ہیں۔
ساتھی کھلاڑیوں اور پرستاروں کی جانب سے دونوں قومی کرکٹرز کو عمرہ ادائیگی پر مبارکبادوں کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Alhamdullilah pic.twitter.com/2AqsYEg5WC
— Haris Rauf (@HarisRauf14) March 30, 2023
واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف سیریز میں بابراعظم اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا تھا جبکہ بابراعظم کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔
عمرہ سے واپسی پر بابر اعظم اور حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔