48

ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی ایشیا کپ ون ڈے کے چوتھے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے  جس میں افغانستان پہلے فیلڈنگ کرے گا۔

ٹاس کے موقع پر بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ایونٹ میں رہنے کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے، ٹیم میں3 تبدیلیاں کی ہیں۔

دوسری جانب افغانی کپتان حشمت اللہ شہیدی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے، ایشیاکپ میں جیت سے آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کا ایونٹ میں پہلا میچ ہے جب کہ بنگلہ دیش اپنا افتتاحی میچ سری لنکا سے ہار چکا ہے جس کے باعث آج کا میچ بنگلہ دیش کے لیے اہم ہے اور اسے سپر فور میں جانے کا امکان برقرار رکھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296