34

ایشیا کپ: سری لنکا کا بنگلہ دیش کو 258 رنز کا ہدف

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 258 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف دیا۔

سدھیرا سماراوکراما نے 93 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کوشل مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پیتھون نسانکا نے 40 رنز بنائے، دھننجیا ڈی سلوا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دسن شناکا 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شرف الاسلام نے دو جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ہمارے لیے میچ جیتنا بہت ضروری ہے،کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شاناکا نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، کھلاڑی بہترپرفارم کرناجانتے ہیں۔

ایشیا کپ کے اسپر فور مرحلے کی چاروں ٹیمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش اس وقت کولمبو میں موجود ہیں، جہاں ایونٹ کے باقی تمام میچز کھیلے جانے ہیں۔

سپر فور مرحلے کا دوسرے میچ سری لنکا مقابلہ بنگلادیش اس وقت جاری ہے جب کہ پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

 

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296