34

کم ٹپ دینے پر ڈیلیوری رائیڈر نے کھانے پر ’تھوک‘ دیا، ویڈیو وائرل

امریکا میں کم ٹپ دینے پر ڈیلیوری رائیڈر کھانے پر تھوک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں کم ٹپ دینے پر ڈیلیوری رائیڈر نے گاہک کی دلیز پر کھانے کا پارسل رکھا اور اس پر بار بار تھوکتا رہا جس کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

مبینہ طور پر وہ گاہک کے خلاف اپنا غصہ نکالنے کے لیے یہ حرکت کی کیونکہ گاہک کی جانب سے اسے کم ٹپ دی گئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں ڈیلیوری رائیڈر کو گاہک کی دہلیز پر آرڈر دیتے اور رقم وصول کرنے کا انتظار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ادائیگی اور اضافی ٹپ کو فون میں چیک کرتا ہے اور پھر پارسل کی طرف بڑھتا ہے اور اس پر بار بار تھوکتا رہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کسٹمر نے اسے بطور ٹپ تین ڈالر دیے تھے جس کے باوجود اس نے پارسل پر تھوک دیا اور پھر چلتا بنا۔

کھانے کا آرڈر 13 سالہ لڑکے اور اس کی والدہ کا تھا جنہوں نے دروازے کے اوپر لگے کیمرے سے سارا منظر دیکھا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم نے کھانے کے 30 ڈالر ادا کیے اور ڈرائیور کو تین ڈالر بطور ٹپ دی پھر بھی اس نے یہ حرکت کی، یہ بہت ہی ناگوار عمل ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمپنی نے رائیڈر کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296