ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکا کے ایک پارک کی جھیل میں مگرمچھ کی اچانک آمد نے لوگوں کی چیخیں نکال دیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں واقع ہنٹس ول اسٹیٹ پارک کی جھیل میں مگرمچھ کی اچانک آمد نے لوگوں میں کھلبلی مچا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ کا ہدف جھیل میں تیراکی کرنے والے بچے تھے۔ موقع پر موجود لوگوں نے مگر مچھ کے سامنے آنے پر جھیل میں نہاتے بچوں کے باہر نکلنے میں مدد دی۔
LATER, GATOR: Frightening moments for families visiting Huntsville State Park in Texas as an alligator appears to take aim at a group of children swimming in a lake.
No one was injured. There are signs posted near the lake warning of alligators. https://t.co/WWPwoxpOMt pic.twitter.com/x52sMAk0IP
— ABC News (@ABC) September 14, 2023
خوش قسمتی سے مگرمچھ نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جبکہ مقامی حکام نے وہاں پہنچ کر لوگوں کو تیراکی سے روک دیا۔
واضح رہے کہ انتظامیہ نے پارک کی اس جھیل میں مگرمچھوں کے حوالے سے جگہ جگہ انتباہ کے لیے نوٹس بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں۔