شاہ رخ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی:فوٹو:اسکرین گریب
ممبئی: فلم ’جوان‘ کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی جھلک دیکھنے ان کے گھر ’منت‘ پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کو اپنے گھر کی باؤنڈری وال کے ساتھ بنے اسٹرکچر پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہ رخ خان نے مداحوں کے جذباتی نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کر، فلائنگ کس کرکے اور ہاتھ جوڑ کردیا۔ شاہ رخ خان نے اپنے فینز کو مزید خوش کرنے کے لیے بانہیں پھیلا کر اپنا مخصوص پوز بھی بنایا۔
https://x.com/TimesNow/status/1703710364905668912?s=20
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ اب تک بھارت میں 400 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔