رنبیر کپور کی میگا تھرلرفلم ’انیمل‘ کا ٹیزر کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی - ایکسپریس اردو 13

رنبیر کپور کی میگا تھرلرفلم ’انیمل‘ کا ٹیزر کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی – ایکسپریس اردو

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر فلم ’انیمل‘ کا ٹیزر اداکار کی سالگرہ کے موقع پر 28 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ 

’انیمل‘ کے ساتھ انڈین فلم انڈسٹری کے دو بڑے فنکار رنبیر کپور اور ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا دھماکے دار انداز میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

فلم کو بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ’انیمل‘ کی کاسٹ میں انیل کپور، راشمیکا مندانا، بوبی دیول اور ٹرپٹی دمری بھی شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر فلم میکرز کی طرف سے اداکار کا نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں رنیبر کپور ایک نئے اوتار کے ساتھ نظر آتے ہیں۔

فلم ’انیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296