کراچی : ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری حکومتی اقدامات کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ گزشتہ کچھ سے متواتر جاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 90 پیسے سستا ہوکر 295 روپے 95 پیسے کا ہوگیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر 296 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/R10GSUANIt#SBPExchangeRate pic.twitter.com/p93dfXrbZL
— SBP (@StateBank_Pak) September 18, 2023
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 297 روپے برقرار ہے۔
واضح رہے کہ کرنسی کی غیرقانونی تجارت کرنے والے اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتاریوں، خفیہ معلومات کی بنیاد پر مختلف شعبوں کی مارکیٹوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے باعث پیر کو بھی ڈالر کو ریورس گئیر میں رہا۔