14

ایشیا کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، ویرات کوہلی غائب

وزڈن نے ایشیا کپ کی ٹیم آف ڈی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا جس میں ویرات کوہلی جگہ نہیں بناسکے۔

گزشتہ روز بھارت نے سری لنکا کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت نے مطلوبہ ہدف 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تاہم ایشیا کپ کے اختتام پر ’وزڈن‘ نے اپنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا جس میں حیران کن طور پر ویرات کوہلی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ میں ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی لیکن وہ سری لنکا کے خلاف جلد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور بنگلہ دیش کے خلاف بھی کوہلی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے جبکہ فائنل میں سری لنکا کے خلاف ان کی بیٹنگ نہیں آئی۔

وزڈن نے اپنی ٹیم میں بطور اوپنر روہت شرما اور شبھمن گل کو شامل کیا ہے، تیسرے نمبر پر سری لنکن کھلاڑی کوشل مینڈس کو منتخب کیا گیا ہے، چوتھے نمبر پر قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان شامل ہیں، کے ایل راہول بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

آل راؤنڈر میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اور بھارت کے ہارک پانڈیا کو شامل کیا گیا ہے، سری لنکا کے دنتھ ویلا لاگے کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

اسپن میں گلدیپ یادیو شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر میں حارث رؤف، محمد سراج کو بھی جگہ ملی ہے۔

مجموعی طور پر وزڈن کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے 6 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ پاکستان، سری لنکا کے دو، دو کھلاڑی اور بنگلہ دیش کے ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے، نیپال اور افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکا ہے۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296