12

خوفناک حادثہ: ریس لگاتے ہوئے 2 طیارے ٹکرا کر تباہ

امریکا میں رینو ایئر شو کے دوران فضا میں ریس لگاتے ہوئے 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

ایونٹ کے منتظمین کے مطابق طیارے ریاست نیواڈا میں نیشنل چیمپئن شپ ایئر ریس اور ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں طیاروں کے پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

Two pilots killed in crash at National Championship Air Races in Reno

رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن نے فیس بک پر بیان میں لکھا کہ دوپہر 2:15 کے قریب T-6 گولڈ ریس کے اختتام پر دو طیاروں میں تصادم ہوا ہے اور اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

منتظمین نے دو پائلٹوں کی شناخت نک میسی اور کرس رشنگ کے طور پر کی ہے۔ حادثے میں کسی دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے کے بعد منتظمین نے باقی ریس منسوخ کر دیں۔

Two pilots killed in plane collision during air racing event in Nevada -  India Today

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بیان میں کہا کہ وہ حادثے کی وجہ جاننے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایجنسی جو تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے نے دو طیاروں کی شناخت شمالی امریکا کے T-6G اور شمالی امریکہ کے AT-6B کے طور پر کی ہے۔

این ٹی ایس بی نے کہا کہ تصادم کے بعد ہر طیارے کا ملبہ ایک دوسرے سے ڈیڑھ میل کے فاصلے پر گرا اور ملبے کو تجزیہ کے لیے آف سائٹ سہولت پر لے جایا گیا ہے۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296