تین دن میں دو امریکی ماڈلز کی لاشیں لگژری اپارٹمنٹس سے برآمد - ایکسپریس اردو 17

تین دن میں دو امریکی ماڈلز کی لاشیں لگژری اپارٹمنٹس سے برآمد – ایکسپریس اردو

فوٹو : انٹرنیٹ

لاس اینجلس: تین دن کے دوران دو امریکی مارڈلز کی لاشیں لگژری اپارٹمنٹس سے برآمد ہوئی ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ میلیزا مونی کی لاش 12 ستمبر کو ایک اپارٹمنٹ سے بر آمد ہوئی جبکہ دو دن قبل 32 سالہ نکول کوٹس بھی اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملی تھیں۔

میلیزا کی فیملی کا جب ان سے رابطہ نہ ہوسکا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کی اور بنکر ہل میں ان کے اپارٹمنٹ کی تلاشی پر ماڈل کی لاش برآمد ہوئی۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے امریکی ماڈل کی لاش ملنے کے بعد قتل کی انکوائری شروع کردی ہے اور وہ شواہد جمع کررہے ہیں۔

نکول کوٹس کی لاش پولیس کو ایک فون کال کے ذریعے ملی اور یہ شبھہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں ماڈلز کی موت کے درمیان تعلق ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296