17

رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد سراج کے اسٹار کرکٹر بننے کی کہانی

بھارتی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد سراج نے شاندار بولنگ کرکے ایشیا کپ میں اپنی ڈھاک بٹھائی، ان کے والد رکشہ ڈرائیور تھے۔

گزشتہ روز بھارت نے سری لنکا کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت نے مطلوبہ ہدف 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

محمد سراج کے دنیائے کرکٹ میں چرچے ہیں، حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے سراج نے وہ کارنامہ کر دکھایا جو کوئی اور بھارتی بولر نہ کرسکا۔

فاسٹ بولر کے والد رکشہ ڈرائیور اور والدہ دوسروں کے گھروں میں کام کرتی تھیں ان کے والد تو دنیا میں نہیں ہیں لیکن سراج نے اپنی کارکردگی سے اہل خانہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔

محمد سراج کے کیریئر پر ایک نظر

محمد سراج 1994 میں بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔

2017 میں آئی پی ایل کی ٹیم سن رائز ز نے سراج کی قیمت ڈھائی کروڑ لگا کر انہیں کرکٹ کی دنیا میں نئے آغاز کا راستہ دکھایا، اس سے قبل سراج 2015 میں رانجی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے پہلے ہی سیزن میں مخالف بیٹسمینوں پر اپنی دھاک بٹھاچکے تھے۔

یہی وجہ تھی کہ 2017 میں حیدر آباد اور بنگلور کی ٹیمز نے سراج کو خریدنے کیلئے عمدہ سے عمدہ بولیاں لگائی اور بلآخر حیدرآباد کی ٹیم سن رائزز نے محمد سراج کو 13 گنا زیادہ قیمت ادا کرتے ڈھائی کروڑ بھارتی روپوں میں خرید لیا۔

اس کے بعد بھارت کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد سراج نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور پھر 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈےاور اگلے ہی برس آسٹریلیا کے ہی خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

ایشیا کپ میں سراج نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز کے دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک اوور میں 4 وکٹیں بھی شامل تھیں۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296