119

بھارتی پولیس کی معذور عورت کو سڑک پر گھسیٹنے کی افسوسناک ویڈیو وائرل

بھارتی خواتین پولیس اہلکار کی جانب سے معذور عورت کو سڑک پر گھسیٹتی ہوئے لے جانے کی افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں واقع سپرنٹنڈنٹ پولیس آفس کے باہر پیش آیا جس میں پولیس کی اہلکار ایک معذور خواتین کو گھسیٹی ہوئی لے جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس پریشان کن ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اترپردیش پولس کا رویہ عام لوگوں کے ساتھ کس قدر سخت ہے۔

وائرل ویڈیو میں خاتون کو شکایت درج کروانے کے لیے پولیس اسٹیشن کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دو خواتین اہلکار بھی اس کے ہمراہ ہیں۔ تاہم، معذور عورت مبینہ طور پر اچانک سڑک پر احتجاجاً بیٹھ گئی۔

پولیس اہلکاروں نے اسی وجہ سے عورت کو گھسیٹ کر لےجانے کا فیصلہ کیا اور معذور عورت کو بازؤں سے پکڑ کر گھسیٹے ہوئے ایس پی آفس سے پولیس اسٹیشن تک لے جایا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق معذور عورت گھریلو جھگڑے پر اپنے شوہر کی شکایت درج کروانے آئی تھی۔ پولیس کے مطابق عورت نے شکایت درج کروانے کے بجائے ایس پی آفس کے قریب احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا تبھی اسے وہاں سے ہٹایا گیا۔

اس حوالے سے ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اگر پولیس اہلکار قصوروار پائی گئیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296