77

زیادہ باؤنڈریز پر میچ جیتنے کا رُول کیا موجودہ ورلڈکپ میں اپلائی ہوگا؟

کیا اس بار بھی ورلڈکپ میں باؤنڈری کاؤنٹ-بیک رولز کو استعمال کیا جائے گا، آئی سی سی نے اہم انکشاف کردیا۔

پچھلا ورلڈکپ فائنل تاریخ کے سنسنی خیز ترین فائنلز میں سے ایک تھا جس میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابر ہونے کے بعد باؤنڈری کاؤنٹ-بیک رولز کے تحت انگلش سائیڈ کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔

عالمی کپ 2019 کے حتمی مقابلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 17 باؤنڈریز ماری تھیں جب کہ انگلینڈ نے اپنی باری میں 26 بار گیند کو باؤنڈری کی سیر کروانے میں کامیاب حاصل کی تھی۔

اس وقت کے آئی سی سی رولز کے تحت زیادہ باؤنڈریز اسکور کرنے پر میزبان انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا تھا جب کہ انگلش سائیڈ نے تاریخ میں پہلی بار عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے باؤنڈری کاؤنٹ-بیک رولز استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائی ہونے والے میچز کا فیصلہ سپر اوورز کے ذریعے کیا جائے گا۔

سپر اوور بھی ٹائی ہونے کی صورت میں پھر سے ٹیموں کو سپر اوور میں ہی مقابلہ کرنے کا موقع دیا جائے گا جب کہ تک کہ کوئی ایک ٹیم فاتح نہ بن جائے سپر اوورز جاری رہیں گے۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296