ماہرہ خان نے اپنے بزنس مین دوست سلیم کریم سے شادی کرلی - ایکسپریس اردو 52

ماہرہ خان نے اپنے بزنس مین دوست سلیم کریم سے شادی کرلی – ایکسپریس اردو

فوٹو : انسٹاگرام

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ 

اداکارہ کے مینیجر انوشے طلحہ خان نے ان کی شادی کے دن کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کے ایک مہنگے لہنگے میں ملبوس ہیں اور وہ دولہے کی طرف چل کر جاتی ہیں جبکہ سلیم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

ماہرہ خان اس سے قبل نامور فنکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں سلیم کریم کے ساتھ اپنے افیئر کی تصدیق کرچکی تھیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہیں مداحوں نے ان کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار شروع کردیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296