38

مانچسٹر سٹی کی سڑکیں مظاہرین سے بھر گئیں، وزیر اعظم رشی سونک کو باہر نکالو کے نعرے

مانچسٹر: حکومتی پالیسیوں سے نالاں برطانوی عوام مانچسٹر کی سڑکوں پر نکل آئے، وزیرِ اعظم رشی سونک کو باہر نکالو کے فلک شگاف نعروں سے برطانیہ کا شہر مانچسٹر گونج اٹھا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس سے قبل مانچسٹر سٹی سینٹر کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین سیلاب کی طرح امڈ پڑے ہیں، یہ چار روزہ کانفرنس مانچسٹر سینٹرل کنونشن کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔

حکمراں جماعت کی کانفرنس کے دوران دیکھنے میں آنے والا یہ ایک بڑا مظاہرہ تھا، ادھر پنڈال اور مڈلینڈ ہوٹل سمیت دیگر مقامات پر سیکیورٹی کا ایک نہایت مضبوط حفاظتی حصار قائم کر دیا گیا ہے۔

کانفرنس میں کنزرویٹو ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ کابینہ کے ارکان اور وزیر اعظم رشی سونک بھی سینکڑوں مندوبین کے ساتھ مباحثوں اور کلیدی تقریروں میں شریک ہوں گے۔

یہ کانفرنس 2009 سے مانچسٹر سٹی سینٹر میں منعقد ہونے والی آٹھویں سالانہ کانفرنس ہے جو اگلے ہفتے اتوار سے بدھ تک جاری رہے گی۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296