29

’ان سب کو نکال دو‘ سری لنکن شائقین کرکٹ برس پڑے

کولمبو: سری لنکن وزیر کھیل روشن رانا سنگھے اور شائقین کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر برس پڑے۔

ورلڈ کپ میں میزبان بھارت کے ہاتھوں 302 رنز کی بدترین شکست کے بعد سری لنکن شائقین کرکٹ نے ٹیم پر تنقید کی ہے اور وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

سری لنکا کی ٹیم ممبئی بھارت کے خلاف 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جو ورلڈ کپ میں چوتھا سب سے کم اسکور ہے۔

وزیر کھیل روشن رانا سنگھے اس سے قبل بورڈ پر ’بدعنوان‘ ہونے کا الزام عائد کیا تھا، اب ان کا کہنا ہے کہ حکام اور سلیکٹرز کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر بورڈ حکام عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں، کرکٹ بورڈ سے اس بدترین شکست پر باز پرس کرنی چاہیے۔

رانا سنگھے نے ہفتے کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے اپیل کی کہ وہ انہیں مقامی بورڈ کی تحقیقات کے لیے ایک پینل مقرر کرنے کی اجازت دے۔

دوسری جانب سری لنکا کے شائقین کرکٹ نے بھی ٹیم کو بدترین کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور پوری ٹیم کو نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296