8

کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ عبد المنان افغانستان میں ہلاک

[ad_1]

کنڑ: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ کے ضلع اسد آباد کے علاقے چاغا سرائے میں فائرنگ کے نتیجے میں عبد المنان عرف حکیم اللہ ہلاک ہوا۔

ہلاک دہشتگرد کالعدم ٹی ٹی پی ملاکنڈ شُوریٰ کا سابق ممبر جبکہ ملاکنڈ کے کمانڈر عظمت اللہ محسود (عظمت لالہ) ولی  کا معاون اور باجوڑ میں دہشت گردی کی کاروائیاں ترتیب دینے اور دہشت گردی کی مختلف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس کے علاوہ حکیم اللہ ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکے، چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالمنان کی ہلاکت کو کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے ایک بڑا نقصان اور اسے افغانستان کے اندر سرگرم مختلف مسلح گروہوں کے اندرونی تنازعات کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں