13

پیزا کمپنی نے ”سانپ پیزا“ متعارف کرادیا

امریکا کی ایک مشہور و معروف پیزا کمپنی کی جانب سے پیزا کھانے کے شوقین افراد کے لئے ”سانپ پیزا“ متعارف کرادیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی مشہور پیزا کمپنی نے ہانگ کانگ کے ایک قدیم ریسٹورینٹ کے ساتھ مل کر روایتی ڈش کو ایک نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

اس ”سانپ پیزا“ کے لئے مخصوص قسم کے ساسز کو بھی استعمال کیا گیا ہے، اس نئے فلیور کے پیزا میں سانپ کے گوشت کے ساتھ کالی مشروم اور سور کے گوشت کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سانپ کا گوشت ہانگ کانگ میں پسند کیا جاتا ہے، خاص طور پر سرد موسم میں اس کی مانگ مزید بڑھ جاتی ہے۔

ہانگ کانگ کے علاوہ ویتنام اور تھائی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی سانپ کا گوشت شوق سے کھایا جاتا ہے۔

ہانگ کانگ کے مقامی افراد کا ماننا ہے کہ سانپ کے گوشت میں بہت سی خصوصیات ہوتی ہیں جو ہماری جلد کو بہتر بنانے اور سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296