12

سعودی عرب: سونے کے نرخوں میں کمی

جدہ: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 235.9 ریال رہی جب کہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.24، 21 قیراط کی قیمت 206.41 ریال رہی۔

گولڈ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 176.93 اور 14 قیراط کی قیمت 137.61 ریال ریکارڈ کی گئی۔

گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 7337.25 ریال رہی جب کہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 901.67 ریال ریکارڈ کی گئی۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296