13

پاکستانی گلوکار علی طارق کو اریجیت سنگھ کے ساتھ گانے کا موقع مل گیا – ایکسپریس اردو

ابو ظہبی: پاکستانی گلوکار علی طارق کو میوزک آئیکون اریجیت سنگھ کے ساتھ گانے کا یادگار موقع مل گیا۔ 

بالی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار اریجیت سنگھ ابوظہبی میں اپنی جادو بھری آواز سے حاضرین کو محظوظ کررہے تھے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

اریجیت سنگھ نے اپنے گانے کے دوران علی طارق کی موجودگی کا نوٹس لیا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ گانے کا موقع فراہم کیا۔

علی طارق نے اس شاندار موقع کو ضائع نہیں کیا اور بھارتی گلوکار کے ساتھ گانے کے بول گائے جس پر اریجیت نے مسکرا کر انہیں شاباشی بھی دی۔

اریجیت سنگھ اور علی طارق کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اریجیت سنگھ کو کو کشادہ دلی اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی پر خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296