16

کراچی میں ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا

اورنگی ٹاؤن میں گھرمیں پولیس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی کے معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، ملوث اہلکاروں کوحراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی میں ملوث ضلع ساؤتھ کے متعدد پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زیرحراست پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ویسٹ آفس منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ اہلخانہ کو پولیس حکام نے ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں طلب کرلیا ہے۔ پولیس حکام نے لوٹی گئی رقم اور سونا اہلخانہ کو واپس کردیا ہے۔

ذرائع نے سونے کی واپسی کے متعلق بتایا کہ پولیس حکام نے اہل خانہ کو لوٹے گئے زیورات میں سے65 فیصد واپس کیا۔

پولیس اہلکاروں کے ڈکیٹی میں ملوث ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ کو 24 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296