11

فائنل میچ کے دوران ٹی وی بند کرنے پر سفاک باپ نے بیٹے کی جان لے لی

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ کے دوران سفاک باپ نے معمولی سی بات پر بیٹے کی جان لے لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ اتوار کی شام اُس وقت پیش آیا جب انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔

مقتول کی شناخت دیپک کے نام سے ہوئی جس نے والد گنیش پرساد کو میچ چھوڑ کر کھانا بنانے کو کہا لیکن ملزم نے بیٹے کی بات کو نظر انداز کر دیا۔

دیپک نے غصے میں ٹی وی کا وائر نکال دیا اور کہا مجھے بھوک لگی ہے مجھے کھانا چاہیے۔ ٹی وی بند ہونے پر گنیش پرساد آپے سے باہر ہوگیا اور بیٹے کی پٹائی شروع کر دی۔

ملزم نے اُسی ٹی وی کے وائر سے بیٹے کا گلا گھونٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بعدازاں، پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں باپ بیٹے میں اکثر لڑائی ہوتی تھی لیکن تازہ جگڑا ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ کے سبب ہوا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال بھیج دی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Comments





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/aitakvua/public_html/news/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296