75

حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد لبنانی فوج نے اپنا پہلا بیان جاری کردیا

[ad_1]

لبنان کی فوج نے اپنے عوام کے نام پیغام جاری کیا—فوٹو: انادولو

لبنان کی فوج نے اپنے عوام کے نام پیغام جاری کیا—فوٹو: انادولو

بیروت: لبنان کی فوج نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھیں اور کشیدگی کے اقدامات سے گریز کریں۔

خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے ایک بیان میں عوام سے مطالبہ کیا کہ ایسے کسی قدم سے گریز کریں جس کے نتیجے میں شہری امن میں خلل پڑسکتا ہے اور کہا کہ موجودہ حالات ملک کے لیے خطرناک اور نازک ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل دشمن ملک ہے جو تباہی پھیلانے کے اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور لبنان کے عوام میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور زور دیا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے حسن نصراللہ کو کسطرح شہید کیا

خیال رہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کو بیروت کے مضافات میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کی بمباری سے شہید ہوگئے تھے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری حزب اللہ اور اسرائیل کی لڑائی کا بدترین موڈ ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق 8 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی بمباری اور فائرنگ سے لبنان کے ایک ہزار 673 شہری شہید ہوگئے ہیں، جن میں 194 خواتین اور 104 بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار 600 سے زائد لبنانی شہری زخمی ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کون تھے؟ جنھوں نے تمام عمر اسرائیل کیخلاف مزاحمت میں گزاری

عالمی برادری پہلے ہی خبردار کرچکی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر ہونے والے حملوں سے خطے میں جاری لڑائی مزید پھیلے گی اور پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں