[ad_1]
بیجنگ: چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ فلپائن میں امریکے درمیانی رینج کے میزائلوں کی منتقلی سے خطے کا امن اور استحکام مجروح ہو رہا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ چو تائی یول سے گفتگو کے دوران چینی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ کوریائی خطے میں جنگ یا افراتفری سے گریز کیا جائے۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی میزائل نظام کی تنصیب کسی صورت خطے کے ممالک کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان تبادلے اور تعاون رواں برس زیادہ فعال ہوا ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس امریکا نے ٹائیفون سسٹم فلپائن منتقل کردیا تھا جو کروز میزائل سے لیس ہوسکتا ہے اور چینی اہداف کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چین نے مطالبہ کیا تھا کہ اس ہٹادیا جائے اور روس نے خطے میں پہلی مرتبہ میزائل نظام کی تنصیب پر مذمت کا اظہار کیا تھا اور امریکا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اسلحے کی دوڑ میں اضافہ کر رہا ہے۔
فلپائن کے جنوب میں پڑوسی ریاست تائیوان واقع ہے، جس کو چین اپنا علاقہ تصور کرتا ہے جبکہ امریکا تائیوان کو ایشیا میں اپنی دفاعی حکمت عملی کا اہم جز قرار دیتا ہے جبکہ آزاد ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ مستقبل میں کسی ناخوش گوار واقعے کی صورت میں دونوں ممالک کے لیے یہ خطہ تنازع کا مرکز بن سکتا ہے۔
[ad_2]
Source link