50

کراچی؛ اندھے قتل کا معما 48 گھنٹوں میں حل، ملزم کا بدفعلی کی بنا پر جرم کا اعتراف

[ad_1]

گرفتار  ملزم سفیان سے مزید تفتیش جاری ہے

گرفتار ملزم سفیان سے مزید تفتیش جاری ہے

 کراچی: شیرشاہ انویسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل کا معما حل کرتے ہوئے ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔

پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئےاندھے قتل کا معما 48 گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق6 اکتوبر کو شیرشاہ سے 50 سالہ ناصر کی گلا کٹی لاش ملی تھی، مقتول کا موبائل فون غائب، گلے میں تار لپٹی اور تیز دھار آلے سے ذبح کیا گیا تھا۔مقتول بنگالی اور فلیٹ میں 8 سال سے اکیلا رہائش پذیر تھا۔

مقتول کے ورثا بھی سامنے نہیں آسکے۔ قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرکے واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کی گئی اوراندھے قتل کا معما 48 گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے ملزم 20 سالہ سفیان ولد سرفراز کوگرفتارکرلیا۔

گرفتار ملزم نے مقتول سے کچھ عرصہ قبل دوستی قائم ہونے اور بدفعلی کی بنا پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں