45

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

[ad_1]

 پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پشاور کی چار ویلج کونسلز میں پولنگ ہو رہی ہے۔ احمد خیل، اچینی بالا، گلشن آباد، اضاخیل اور برکائی جان کور میں چار جنرل اور دو خواتین نشستوں پر الیکشن ہو رہے ہیں۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی خدمات کے لیے 800 اہلکار تعینات ہیں، خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی کانسٹیبلز بھی تعینات ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو پولیس کو بھی الرٹ کیا گیا ہے۔

بڈھ اور متنی سمیت دیگر علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں