45

دنیا کی موٹی ترین بلی مرگئی



 

دنیا کی موٹی ترین بلی جس کا نام Crumbs تھا، حال ہی میں انتقال کرگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے موٹی بلی کرمبس فیٹ کیٹس کے کلب میں شامل ہونے کے ہفتوں بعد ہی انتقال کرگئی۔

روسی بلی نے اس وقت وائرل شہرت حاصل کی جب اسے روسی اسپتال کے تہہ خانے سے بچانے کے بعد اسے وزن کم کرنے کے پروگرام میں شامل کیا گیا۔

اس کی پرورش اسکریپ، بسکٹ اور سوپ کی خوراک پر ہوئی جس کی وجہ سے اس کا وزن 38 پاؤنڈ (تقریباً 17 کلوگرام) ہو گیا۔

تاہم بلی کی زندگی اس وقت مختصر ہوگئی جب اسے اچانک سانس لینے میں دشواری پیدا ہوئی اور چند دنوں قبل اس کی موت واقع ہوئی۔

جانوروں کے ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ بلی کی کھال کی تہہ اتنی موٹی ہوگئی تھی کہ اسکین بالآخر اندرونی اعضا میں کینسر اور ٹیومر کی شناخت کرنے میں ناکام ہوگئے۔

کرمبس کا علاج کرنے والی اور روس میں بلیوں کے شیلٹر کی مالک گیلیانا مور نے کہا کہ ٹیومر نے متعدد اعضاء کو خراب کردیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلیوں میں اکثر بیمار ہونے کی صورت میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں صرف ایک بار جب بہت دیر ہو جائے تو مسائل ظاہر ہوتے ہیں۔ 



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں