55

آریان خان نے والد کی سب سے بڑی خوبی بتا دی، انٹرویو وائرل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد مارکیٹنگ کے معاملے میں بہت ذہین ہیں۔

شاہ رُخ خان کی بیٹی نے اداکاری جبکہ بیٹے نے کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے، آریان خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کی شمار صلاحیتوں کے بارے میں گفتگو کی۔

آریان خان نے بتایا کہ ان کے والد بزنس میں ان کی بہت رہنمائی کرتے ہیں اور وہ نہ صرف کاروباری صلاحیتوں بلکہ مارکیٹنگ کیلئے بھی بےحد ذہین ہیں۔

آریان خان نے بتایا کہ ان کے بزنس میں والد ی انکی بہت مدد کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ شاہ رُخ کے ساتھ اپنے برانڈز کے مارکیٹگ شوٹس میں بھی موجود ہوتے ہیں۔

26 سالہ آریان کا کہنا تھا کہ والد کے ساتھ مل کر لگژری ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے کا ان کا فیصلہ بہترین تھا، آریان نے انکشاف کیا کہ وہ والد کے ساتھ اپنے برانڈ کے مارکیٹنگ آئیڈیاز بھی اس ہی لئے شیئر کرتے ہیں کیونکہ ان کے والد کا فیشن سینس اور مارکیٹنگ کے آئیڈیاز بہت بہترین ہوتے ہیں۔

آریان نے مزید بتایا کہ ان کے والد زندگی کے دیگر معاملات میں بھی ان کی اور انکی بہن کی رہنمائی کرتے ہیں جب وہ کسی مسئلے میں الجھ جاتے ہیں تو وہ ایک قدم پیچھے جانے کو کہتے ہیں تاکہ وہ زیادہ واضح طور مسائل کو سمجھ کر اس کا حل نکال سکیں۔

واضح رہے کہ آریان خان نے منشیات کے کیس سے بری ہونے کے بعد آریان نے D’YAVOL لگژری ملبوسات کا بزنس گزشتہ برس شروع کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں