39

اداکار پربھاس نے فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا معاہدہ کرلیا


MUMBAI:

شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے بالی ووڈ اداکار پربھاس نے اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باہوبلی فلم سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار پربھاس کی نئی فلم کالکی اے ڈی 2898 نے بھی ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

اس فلم کی باکس آفس پر کامیابی کی دیگر وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ اداکار پربھاس کی جاندار اداکاری بھی ہے جس کو شائقین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

اب بھارت کی مقامی ویب سائٹ تیلگو 360 کی رپورٹ کے مطابق اداکار پربھاس نے اپنے کیریئر کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا ہے اور یہ معاہدہ ہومبلے فلمز پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ دستخط کیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت پروڈکشن ہاؤس تین فلمیں بنائے گا جس میں پربھاس کا کردار مرکزی ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ وہی پروڈکشن ہاؤس ہے جس نے کے جی ایف، کانتارا اور سالار جیسی سپر ہٹ فلمیں تیار کی ہیں۔

پربھاس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا اعلان ہومبلے فلمز نے کیا اور اس پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔ پروڈکشن ہاؤس نے بتایا کہ پربھاس کے ساتھ ہمارا سفر ویسے تو لامحدود ہے تاہم معاہدے کے تحت ہمارا سفر سالار 2 سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سالار 2 دراصل پہلی فلم کا سیکوئل ہے جسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا جبکہ دیگر دو فلمیں 2027 اور 2028 میں ریلیز کی جائیں گی۔ فلمی مبصرین کے مطابق دیگر دو فلموں کو لوکیش کناگراج اور پرشانت ورما ڈائریکٹ کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں