31

سلمان خان کا شاہ رخ خان کے ’منت‘ سے متعلق بڑا انکشاف


MUMBAI:

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے ممبئی میں موجود شاہ رخ خان کی پرتعیش رہائش گاہ ’منت‘ کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ایک شو میں اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ممبئی میں سمندر کنارے قائم بنگلے جسے آجکل منت کے نام سے جانا جاتا ہے اُس کی خریداری کی پیش کش پہلے مجھے ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جب اس پرتعیش اور آئیڈیل بنگلے کی پیش کش سلمان خان کو ہوئی اُس وقت بھی انڈسٹری میں اُن کا طوطی بول رہا تھا تاہم جب دبنگ خان نے اس پراپرٹی کی خریداری کے حوالے سے اپنے والد سلیم خان سے بات کی تو انہوں نے انکار کردیا۔

شو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے بتایا کہ جب والد کو منت خریدنے سے متعلق بتایا تو انہوں نے جواب دیا کہ اتنے بڑے گھر کا کیا کریں گے؟۔

سلمان خان کے مطابق انہوں نے والد کے مشورے اور تجویز کے بعد منت نہ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ممبئی میں سمندر کنارے قائم شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کو منت کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس گھر کی تمام ڈیزائننگ کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نے کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے یہ ولا 13.32 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا تاہم اب اس کی قیمت 200 کروڑ سے بھی بڑھ چکی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں