پاکستان کی معروف اینکر اور انفوٹینمنٹ شو ’سنو تو سہی‘ کی میزبان حنا نیازی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، مگر اس بار وجہ ان کا شو نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔
حال ہی میں حنا نیازی نے اپنی پسند کے شخص سے شادی کی اور شادی کی تمام تقریبات میں ان کے حسین انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
چند روز قبل حنا نیازی کی ریسپشن کی تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد ان کے آفیشل فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں حنا نیازی چاندی کی رنگت والا خوبصورت لباس پہنے اپنے شوہر کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

ایک خاص لمحے میں انہوں نے پھولوں کا گلدستہ چہرے کے سامنے رکھتے ہوئے ایسے انداز میں تصویر بنوائی جیسے وہ اپنے شوہر کو بوسہ دے رہی ہوں۔

ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا صارفین اس پر بھی منقسم نظر آئے۔
نوجوان طبقہ حنا نیازی کی حمایت کرتا دکھائی دیا اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر کو بوسہ دیا، اس میں کوئی برائی نہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور وہ شادی شدہ ہیں۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے اسے ہماری ثقافت اور روایات کے خلاف قرار دیا۔
بعض نے یہ بھی کہا کہ حنا نیازی مغربی ثقافت سے متاثر ہو رہی ہیں۔


یوں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا سبب بن گئی ہے۔















