1

ہالی ووڈ اداکار روب رائنر اور اہلیہ کے قتل کے الزام میں بیٹا گرفتار

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار روب رائنر اور انکی اہلیہ کے قتل کے الزام میں بیٹے نک رائنر کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاس اینجلس پولیس کے مطابق 32 سالہ نک رائنر کو قتل کے الزام میں کاؤنٹی جیل منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ ضمانت کے بغیر زیر حراست ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل سے متعلق شواہد ڈسٹرکٹ اٹارنی کے سامنے پیش کیے جائیں گے جس کے بعد فردِ جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

روب رائنر اور ان کی اہلیہ مشیل رائنر لاس اینجلس کے پوش علاقے برینٹ ووڈ میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔

تفتیش کے بعد پولیس نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ قتل ہے اور اس میں ان کا بیٹا نک رائنر ملوث ہے۔ مقتول جوڑے کی بیٹی نے سب سے پہلے گھر پہنچ کر والدین کی لاشیں دیکھیں اور پولیس کو اطلاع دی۔

واضح رہے کہ نک رائنر ماضی میں منشیات کے استعمال اور ذہنی دباؤ کے مسائل کا شکار رہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں